اساتذہ کے درست رویوں کے طلبہ پر مثبت اثرات

استاذ حوصلہ افزائی کرے گا تو بچہ آگے بڑھے گا۔
استاذ اعتماد کرے گا تو بچہ ذمہ دار بنے گا۔
استاذ برداشت کرے گا تو بچہ غلطی کا اعتراف کریگا۔
استاذ معاف کرے گا تو بچہ احسان مند بنے گا۔
استاذ عزت کرے گا تو بچہ عزت کرنا سیکھے گا۔
استاذ مشاورت کرے گا تو بچہ اپنا مسئلہ آسانی سے بیان کریگا۔
استاذ دلچسپی لے گا تو بچے کی دلچسپی بڑھے گی۔
استاذ محنت کرے گا تو بچہ محنتی گا۔
استاذ وعدہ پورا کرے گا تو بچہ زبان کا سچا اور وعدے کا پکا بنے گا۔
استاذ وقت کی پابندی کریگا تو بچہ پابند بنے گا۔
استاذ انصاف کریگا تو بچہ حقائق کو تسلیم کرے گا۔
استاذ نفاست پسند گا تو بچہ مہذب بنے گا۔
استاذ شرافت پسند ہوگا تو بچہ با اخلاق بنے گا۔
استاذ سوالات کو توجہ سے سنے گا تو بچہ اعتماد سے سوال کرنا سیکھے گا۔
استاذ نرم لہجے میں بات کرے گا تو بچہ تحمل اور برداشت سیکھے گا۔
استاذ خوش لباسی اختیار کرے گا تو بچہ صفائی پسند اور سلیقہ مند ہوگا۔
استاذ حوصلہ افزائی کرے گا تو بچہ خود اعتمادی میں اضافہ محسوس کرے گا۔
استاذ سب سے یکساں سلوک کرے گا تو بچے میں عدل و مساوات کا جذبہ پیدا گا۔
استاد خود مطالعہ کرے گا تو بچے میں علم حاصل کرنے کا شوق پیدا ہوگا۔
⑳ استاذ نظم و ضبط کا مظاہرہ کرے گا تو بچے میں تنظیم و تربیت کا شعور آئے گا۔

Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Post